داتا دربار، 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،مردہ خانے میں منتقل

داتا دربار، 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد،مردہ خانے میں منتقل

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) داتا دربار کے علاقے سے 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد، اطلا ع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ داتا دربار کے گیٹ نمبر 1کے باہر 45سالہ شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی دکانداروں نے پولیس کو اطلا ع کی جس نے موقع پر پہنچ کر لاش کی شناخت کی کوشش کی بعد ازاں ناکامی پر لاش کو مردہ خانے میں منتقل کر دیا ۔

شبہ ہے کہ متوفی کو نوسربازوں نے تبرک کی آڑ میں نشہ آور شے کھلائی ہو گی جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔

مزید : علاقائی