ننکانہ:ٹریفک حادثات میں تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی

ننکانہ:ٹریفک حادثات میں تین خواتین سمیت 6 افراد زخمی

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین خواتین سمیت چھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع گاؤں نودھا سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار پک اپ الٹ جانے کے باعث 45سالہ جمیل احمد شدید زخمی ہوگیا۔ دربار شاہ سلیم کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 24سالہ عبدالرؤف اور 15سالہ سیفل شدید زخمی ہوگئے۔ گاؤں اٹاری چاکر سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل اور بائیسکل کے تصادم میں 24سالہ تنزیلہ بی بی شدید زخمی ہوگئی۔ ننکانہ مانگٹانوالہ روڈ پر ایک تیز رفتار موٹر سائیکل پر سوار 60سالہ خورشید بی بی اچانک نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئی علاوہ ازیں ننکانہ شاہکوٹ روڈ پر واقع گاؤں دھوڑ کوٹ سٹاپ کے قریب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 10سالہ راہگیر علیزہ شدید زخمی ہوگئی تمام زخمیوں کو ریسکیو1122ننکانہ صاحب کے عملہ نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی