ترکی سے تربیت یافتہ پولیس جوان دھرنے کی پیش قدمی روکنے کیلئے روانہ

ترکی سے تربیت یافتہ پولیس جوان دھرنے کی پیش قدمی روکنے کیلئے روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے) ترکی سے اینٹی رائٹ پولیس ٹریننگ لیکر آنے والے آفیسرز نفری سمیت اسلام آبا د اور اٹک تحر یک انصا ف کے جلسہ کو رو کنے کے لئے روانہ ہو گئے ۔ پو لیس کے مطا بق اینٹی رائٹ فورس کے 40 کے قریب ریزرو اسلام آباد اور اٹک بھیجے گئے ہیں ۔ ایک ریزرو میں اینٹی رائٹ فورس کے 20 سے زائد پولیس اہلکار شامل ہو تے ہیں یعنی 800اہلکا ر اسلا م آبا د روانہ ہو گئے ہیں ۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ اینٹی رائٹ پولیس کے اہلکار اٹک پل پر تعینات ہونگے، جبکہ اینٹی رائٹ فورس اہلکار اٹک پل پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی پیش قدمی روکیں گے اور بھیرہ انٹر چینج پر بھی اینٹی رائٹ پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے جو میانوالی سے آنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھیرہ انٹرچینج پر روکے جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -