کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں، نجم الثاقب

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں، نجم الثاقب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)"مقبوضہ کشمیر میں حالیہ تحریک جدوجہد حق خودارادیت کی مشق ہے"’ان خیالات کا اظہار نیلسن منڈیلا کے بہنوئی اور سوازی لینڈ کے شہزادے نے پریٹوریا جنوبی افریقہ میں پاکستان ہائی کمشن کے زیر اہتمام یوم ساہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جو کہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ کس طرف جانا چاہتے ہیں،اقوام متحدہ کو اپنی قرار دادوں پر عمل کر نا چاہئے،پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں،انہوں نے کہا برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہو چکے ہیں،کرفیو سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے،پاکستان کی خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے۔تقریب میں میڈم شمشاد سید،مولانا اسماعیل ہزاروی،رفیق میمن،عریبہ ملک،پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے ناصر خان نے بھی شرکت کی،مولانا اکبر ہزاروں نے آخر پر دعا کروائی،اس موقع پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

مزید :

عالمی منظر -