افریقہ میں خشک سالی گزشتہ 35برسوں کی بدترین سطح پرپہنچ گئی اقوام متحدہ

افریقہ میں خشک سالی گزشتہ 35برسوں کی بدترین سطح پرپہنچ گئی اقوام متحدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اقوام متحدہ(اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افریقہ کے جنوبی حصوں میں خشک سالی گزشتہ 35 برسوں کی بدترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ آئندہ مہینوں میں یہ مزید بڑھے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے ماحولیات میچاریا کاماؤ نے موزمبیق کے چار روز دورے کے بعد کہا کہ یہ بحران اب مزید سنگین ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس خشک سالی سے افریقہ کے جنوبی حصے میں 18 ملین کے قریب افراد متاثر ہوئے ہیں، جب کہ موزمبیق میں یہ تعداد ڈیڑھ ملین ہے۔ انہوں نے بتایا کہ خشک سالی سے شدید متاثرہ علاقوں میں زمبابوے، ملاوی، لیسوتھو اور جنوبی مڈغاسکر شامل ہیں۔

مزید :

علاقائی -