عالمی مالیاتی فنڈ کے یورپی قرض دہندگان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں

عالمی مالیاتی فنڈ کے یورپی قرض دہندگان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اے پی پی) عالمی مالیاتی فنڈ کے ترجمان گیری رائس نے کہا ہے کہ یونان کو اقتصادی بحران سے نجات دلانے کے پروگرام میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا اعلان اس سال کے آخر تک کیا جائے گا۔انھوں نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے یورپی قرض دہندگان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ آئی ایم ایف کے یونان سے مطلوبہ مالی اہداف زیادہ ہیں خاص کر 2018 ء کے بعد مجموعی قومی پیداوار کا 3.5 فیصد کی شرح سے فاضل بجٹ کا ہدف موجودہ حالات سے ہم آہنگ نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم فنڈ کے مجموعی قومی پیداوارکے 1.5فیصد تک فاضل بجٹ کے ہدف کی حمایت کر سکتے ہیں لیکن قرضے کے بوجھ کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

عالمی منظر -