پرانے بیت المقدس میں ٹرمپ کی حمایت میں مظاہرہ

پرانے بیت المقدس میں ٹرمپ کی حمایت میں مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی) مقبوضہ بیت المقدس میں200 سے زیادہ امریکی اسرائیلیوں نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت میں مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخاب جیتنے پر وہ اسرائیل کے لئے بہت اچھے صدر ثابت ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے ٹرمپ کے خلاف لگائے جا رہے ’جنسی زیادتی‘ کے الزامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو قوموں کی پالیسی کی بنیاد پر اسرائیل،فلسطین کے تنازعہ کا بھی حل نکالنے کے حامی ہیں۔

مزید : عالمی منظر