وزیر اعظم سے اسحق ڈار کی ملاقات سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ون آن ون ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال بالخصوص اسلام آباد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے دونومبر کو اسلام آباد میں دئیے جانے والے دھرنے اوراس سے پیدا ہونے والے صورت حال پر غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دو نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔