تحریک انصاف کو وطن عزیز میں جاری تعمیر و ترقی کا سفر ایک آنکھ نہیں بھا رہا، شہباز شریف

تحریک انصاف کو وطن عزیز میں جاری تعمیر و ترقی کا سفر ایک آنکھ نہیں بھا رہا، ...

نارووا ل،شکر گڑ ھ ،گوجرانوالہ (نامہ نگار228بیورو رپورٹ)وز یر اعلی پنجا ب محمدشہبا ز شر یف نے کہا ہے کہ و طن عز یز کی خا طر جا نیں قر با ن کر نے وا لے شہید ہیں اور شہید زند ہ ہو تے ہیں را تو ں کی تا ر یکی میں چو رو ں کی طر ح چھپ کر پیچھے سے وا ر کر نا ہما ر ے از لی د شمن کی پر ا نی عا د ت ہے مگر ہما ر ے حو صلے ہما لیہ سے بھی زیا دہ مضبو ط اور بلند ہیں اور د شمن کی قسمت میں ہمیشہ کی طر ح شکست فا ش لکھی جا چکی ہے پا کستا ن کے دلیر سپہ سا لا ر، افوا ج پا کستا ن اورپو لیس کے شا نہ بشا نہ پور ی قو م نے د ہشت گر دی اور انتہا پسند ی کے خا تمے کے لیے نئی تا ر یخ ر قم کی ہے پا کستا ن اس و قت حا لت جنگ میں ہے اور و ز یر اعظم پا کستا ن میا ں محمدنو ا ز شر یف کی بے خو ف اورمحب و طن قیا د ت میں افو ا ج پا کستا ن ، پو لیس اورقو م کی ما ئیں ،بہنیں،بیٹیا ں ،بچے اور جو ا ن د ہشت گر دی اور انتہا پسند ی کے خا تمے کی خا طر جو قر با نیا ں دے رہے ہیں دنیا میں اس کی مثا ل نہیں ملتی ۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے نارووال کی تحصیل شکر گڑ ھ میں بھا ر تی افو اج کی بلا اشتعا ل و حشیا نہ فا ئر نگ کے نتیجے میں شہید ہو نے والی خو ا تین کے خا ند ا نو ں کے سا تھ اظہار تعز یت کر تے ہو ئے کیاو زیر اعلی نے کہا کہ اس و قت پا کستا ن اپنی بقا اور استحکا م کے لیے د ہشت گر دی کے خلا ف وطن عز یز کے بیر و نی دشمنو ں کے سا تھ تو نبردآزما ہو نا پڑ رہا ہے مگر کس قدرافسو س کی با ت ہے کہ پا کستا ن ہی کی ایک سیا سی پا ر ٹی کہلانے وا لی تحر یک انصا ف کو وطن عز یز میں جا ری تعمیر و تر قی اور خو شحا لی کا سفر ایک آنکھ نہیں بھا رہا حا لا نکہ یہ امر اب ایک نا قا بل تر دید تا ر یخی حقیقت یہ ہے کہ تحر یک انصا ف ہی کے د ھر نو ں کے نتیجے میں دو ست ملک چین کے صدر کا 2014 ۔ میں ہو نے وا لا دورہ 2015۔ میں آٹھ ما ہ کی تا خیر سے ممکن ہو پا یا جس کی و جہ سے پا کستا ن تما م تر قیا تی منصو بہ جا ت ،با لخصو ص بجلی کے پید اواری منصو بہ جا ت کی تکمیل مجرما نہ تا خیر کا شکار ہو ئی وزیر اعلی پنجا ب نے کہا کہ اگر صدر چین کا دو رہ عمر ان خا ن کے د ھر نو ں کی و جہ سے تا خیر کا شکا ر نہ ہو ا ہو تا تو آج بجلی سا زی کے بہت سار ے منصو بہ جات مکمل ہو چکے ہو تے افسو س کا مقا م ہے کہ ایک دفعہ پھر یہی عمران خا ن تعمیر و تر قی کے سفر کو رو کنا چا ہتے ہیں حا لا نکہ ان کے مو قف پر مبنی خو د سا ختہ کیس سپر یم کو ر ٹ میں زیر سما عت ہے ،تو ایسے میں ان کی یہ حر کا ت نہ صر ف تو ہین عدا لت بلکہ عو ام اور ملک دشمنی کے ز مر ے میں آتی ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ عمر ان خا ن نے میر ے خلا ف جو 26ارب رو پے کے کمیشن لینے کاجو بے بنیا د الزا م لگا یا ہے ،میں بلا تا خیر اسی دن انہیں قا نو نی نو ٹس بھجو ا دیے ہیں تا کہ دو دھ کا دو دھ اور پا نی کا پا نی ہو سکے۔وزیر اعلی پنجا ب نے شہدا ء کے ایصا ل ثوا ب کے لیے د دعا کی اور حکو مت کی طر ف سے زخمیو ں کو بہتر ین طبی سہو لیا ت کی فرا ہمی اور شہدا ء کے اہلخا نہ کی معا شی کفا لت کا یقین دلا یا اور بعد ازا ں شہد ا ء کے اہل خا نہ میں امدا د ی رقو م کے چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ایم این اے ثر یا اصغر،ممبر ان پنجا ب اسمبلی خو ا جہ محمد و سیم بٹ ، مو لا نا محمد غیا ث الد ین ،را نا منا ن خا ں ،چو ہد ر ی او یس قا سم ،چوہدری احمد اقبال کمشنر گو جر ا نو ا لہ کیپٹن ( ر) محمد آ صف، آ ر پی او محمد طا ہر ،ڈی سی او نارووا ل رفا قت علی نسو آ نہ اور ڈی پی او محمد کا شف کے علا وہ شہد اء کے اہل خا نہ اور عو ام کی کثیر تعدا د مو جو د تھی۔

شہباز شریف

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے ایوان وزیر اعلی میں ترکی کے قومی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب اور ترک سفیر ایس بابر گرگن نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر ملکر کیک کاٹا۔ترکی کے قونصل جنرل سردار ڈینز صوبائی وزراء ، ترک سرمایہ کاروں، پاکستانی بزنس مینوں، اعلی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے قومی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے عوام محبت، بھائی چارے اور اخوت کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ترکی کے عوام نے اپنے عظیم قائد صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں جمہوریت کے خلاف سازش کو ناکام بنایا۔ترک عوام کی جمہوریت بچانے کی جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ترک عوام رجب طیب اردوان کی ایک کال پر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹینکوں کا راستہ روکا۔ترک قوم نے عظیم قربانیاں دے کر فوجی بغاوت کو ناکام بنایا اورجمہوریت کو توانا کیا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ترکی آج جدید معاشرے کی علامت ہے اور گزشتہ پندرہ برس کے دوران ترکی نے اپنے قائد رجب طیب اردوان کی ولولہ انگیز قیادت میں بے پناہ ترقی کی ہے ۔ ترکی کی مضبوط معیشت پوری دنیا کیلئے قابل مثال ہے ۔ ترکی کے عوام نے جمہوریت کے ساتھ جس عزم کا اظہار کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دی ہیں اس کی عصر حاضر کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ۔ ترک عوام نے اپنے قائد کی کال پر جمہوریت بچانے کے لئے جس طرح لبیک کہا وہ صرف اور صرف ترکی کی عظیم لیڈر شپ کی عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی کی مرہون منت ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے بے پناہ محنت کے ساتھ اپنے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور اپنے مقاصد کے حصول کیلئے امانت اور دیانت کے ساتھ کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں بھی ترک قوم کیلئے ان کا ایک پیغام کونے کونے میں پھیلایا اور عوام ٹینکوں کے سامنے بلا خوف و خطر کھڑے ہوگئے اور ان کا راستہ روکا۔ جمہوریت بچانے کے لئے جو عظیم قربانیاں ترک عوام نے دیں اس کا ذکر کرنا آسان ہے لیکن اس جدوجہد کو عملی شکل دینا مشکل ہے اور یہ اعزاز عظیم قائد رجب طیب اردوان کی عظیم قوم کو جاتا ہے اور رجب طیب اردوان جیسی ایماندار اور پر عزم لیڈر شپ کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے عوام کی جس طرح بے لوث خدمت کی ہے ، عوام نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ترک عوام کی عظیم جدوجہد میں ہم سب کے لئے ایک سبق ہے اور وہ سبق یہ ہے کہ ہمیں بھی دیانتداری، ایمانداری اور پیشہ ورانہ انداز سے عوام کی خدمت کرنی ہے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ ہو یا سیلاب یا کوئی قدرتی آفت ترکی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا رہا ہے ۔ ترکی نے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا ہر فورم پر بھرپور ساتھ دیا ہے ۔ گزشتہ چھ برس کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان بھائی چارے اور محبت کے رشتے معاشی تعاون اور سرمایہ کاری میں بدل گئے اور ترکی کی متعدد کمپنیاں پاکستان خصوصا پنجاب میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پنجاب پولیس کی تربیت ، صحت کی سہولتوں کی بہتری اور تعلیم کے شعبے میں بھی بھرپور تعاون کر رہا ہے ۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان دوستی اورمحبت کے رشتے ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے۔ اس میں کبھی زوال آیا نہ آئے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں چین کے تعاون سے کئی منصوبے انتہائی تیز رفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ ان منصوبوں کی راہ میں روڑے اٹھکانے والے پاکستان کے خیر خواہ نہیں ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ آج پاکستان میں ایک جماعت دھرنے دے کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا دروازہ بند کرنے کی ناپاک کوشش کر رہی ہے ۔پاکستان کے باشعور عوام اس جماعت کی ناپاک کوشش کو ناکام بنائیں گے ۔تحریک انصاف خود انصاف کی دھجیاں بکھیر رہی ہے ۔تحریک انصاف نا انصاف پارٹی بن چکی ہے ۔ اس جماعت کو عدلیہ کا احترام ہے اور نہ کسی اور ادارے کا ۔اس جماعت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔آج چین نے پاکستان میں 50 ارب ڈالر کی عظیم سرمایہ کاری کی ہے جبکہ ترکی بھی پاکستان کے ساتھ بے پایاں تعاون کر رہا ہے ۔یہ عناصر پاکستان کی ترقی کو روکنے کے درپے ہیں ۔ پوری قوم کو یک جان دوقالب ہو کر ان شکست خوردہ عناصر کی مذموم حرکتوں کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کو آج ترقی اور خوشحالی کا جو موقع ملا ہے اس طرح کے مواقع صدیوں بعد ملتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام ترک قوم کی طرح محنت کرتے ہوئے پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے ۔ ترک سفیر ایس بابر گرگن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان خصوصا پنجاب کے ساتھ ترکی کے تعلقات میں مزید وسعت آئے گی اور ترکی پاکستان اور پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں ہر ممکن تعاون کی فراہمی جاری رکھے گا۔ ترکی تعلیم، صحت اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تعاون کو فروغ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اور جولائی 2016ء میں ترکی میں بغاوت کی جو کوشش ہوئی پاکستان کی قیادت نے ترک قیادت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ۔ ابھی بغاوت جاری تھی کہ پاکستان کی لیڈر شپ نے ترک عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے پیغامات بھجوائے ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ دنیا کی واحد پارلیمنٹ ہے جس نے ترک قیادت اور عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ وزیر اعلی شہباز شریف بھی ترکی کے عوام اور قیادت کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ترکی آئے ۔ پاکستان کی قیادت کی جانب سے جو اظہار یکجہتی کیا گیا وہ ہم کبھی نہیں بھلا سکتے ۔ ترک سفیر نے ترکی کے قومی دن کے موقع پر تقریب کے انعقاد پر وزیر اعلی شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور میں ترکی کے قونصل جنرل نے ترک صدر رجب طیب اردوان کا پیغام پڑھ کر سنایا ۔ ترک صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ترکی کے عوام جمہوریت پسند ہیں اور انہوں نے جولائی 2016ء میں جمہوریت کے ساتھ جس غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا وہ ترکی کے عوام کی جمہویت کے ساتھ وابستگی کا ثبوت ہے ۔

مزید : صفحہ اول