امین ٹریول گروپ عمرہ سروسز لاہور کی عمرہ سیزن 2017ء کی افتتاحی تقریب

امین ٹریول گروپ عمرہ سروسز لاہور کی عمرہ سیزن 2017ء کی افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)امین ٹریول گروپ عمرہ سروسز لاہور کی عمرہ سیزن 2017ء کی لانچنگ کی پی سی ہوٹل لاہور میں پُر وقار تقریب سعودی عمرہ کمپنی ،سعودی متحدہ کے رئیس شیخ محمد الحربی،شیخ مطلق الجعید کی خصوصی شرکت،چیف ایگزیکٹو امین ٹریول گروپ عمرہ سروسز کے چیف ایگزیکٹو حاجی محبوب الحسن نے ملک بھر کے ٹریول ایجنٹوں کے لیے خصوصی پیکج دیتے ہوئے کہا 3ہزار پاسپورٹ دینے والوں کو ہنڈا سٹی ،دو ہزار پاسپورٹ دینے والوں کو جاپانی گاڑی ملے گی ،15سو پاسپورٹ دینے والوں کو سوزوکی مہران ملے گی ،ایک ہزار پاسپورٹ دینے والوں کو حج کرایا جائے گا ،500پاسپورٹ دینے والوں کو 125ہنڈا موٹر سائیکل ملے گی ،حاجی محبوب الحسن نے کہا ہم اکانوی،اکانوی پلس3سٹار،4سٹار،5سٹار پیکج دیں گے ،گھر سے گھر تک رہنمائی کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی متحدہ کے مدیر محمد الحربی نے کہا کہ اہل پاکستان نے بڑی محبت دی ہے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کر کے بڑی خوشی ہوئی ہے اس سال پاسپورٹ رکنے نہیں دیں گے ،نان سٹاپ عمرہ دیں گے دوسرے مدیر شیخ مطلق الجعیدنے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سارا کام اپنی نگرانی میں کرتے ہیں عمرہ زائرین کی خدمت دینی فریضہ سمجھ کر کرتے ہیں۔
افتتاحی تقریب

مزید :

صفحہ آخر -