سپریم کورٹ بار جنرل ہاؤس اجلاس میںآمدنی و اخراجات کی رپورٹ منظور

سپریم کورٹ بار جنرل ہاؤس اجلاس میںآمدنی و اخراجات کی رپورٹ منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل ہاؤس اجلاس میں سالانہ کارکردگی اورآمدنی و اخراجات کی رپورٹ منظورکرلی گئی، جنرل ہاؤس اجلاس سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن کی انتخابی مہم میں تبدیل ہو گیا۔سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل ہاؤس اجلاس نابھہ روڈ پر منعقد ہوا، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر سید علی ظفر نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سیکرٹری سپریم کورٹ بار اسد منظور بٹ نے اجلاس کو سالانہ کارکردگی اور ہاؤسنگ کالونی کی اراضی کے حوالے سے بریفنگ دی، سپریم کورٹ بار کے ممبران کو بتایا گیا کہ پلاٹوں کے حصول کے لئے عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اراضی ایکوائر کرنے کے لئے رقم بھی اکٹھی کر لی گئی ہے، جنرل ہاؤس اجلاس نے سپریم کورٹ بار کی سالانہ کارکردگی کی منظوری دیدی، اجلاس سپریم کورٹ بار کے 31اکتوبر کو ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم میں تبدیل ہو گیا، انتخابات میں حصہ لینے والے انڈیپنڈنٹ اور پروفیشنل گروپ کے امیدوار وکلاء سے ووٹ مانگتے نظر آئے۔

مزید :

صفحہ آخر -