کنٹینرز ،ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ ،گڈزٹرانسپورٹ کاآج پہیہ جام کا فیصلہ

کنٹینرز ،ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ ،گڈزٹرانسپورٹ کاآج پہیہ جام کا فیصلہ

لاہور(کامرس رپورٹر)گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے انتظامیہ کی جانب سے کنٹینرز ، ٹرک اور لوڈر گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف احتجاجاکل بروز پیر سے پنجاب بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر نے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سرکاری تحویل میں لیے گئے سینکٹروں کنٹینرز اگر نہ چھو ڑے گئے تو حکومت وقت کے خلاف سخت لائحہ عمل اپنانے پر مجبور ہونگے جس کا فائدہ اپوزیشن سیاسی جماعت کو ہو گالہذا حکو مت وقت ہو ش کے ناخن لے اور ملک میں امن و امان بہتر رکھنے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ ان خیالا ت کا اظہار گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے سینئر وائس چیئر مین چوہدری مختار اور جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے گزشتہ روز پر یس کانفر نس کے دوران کیا اس مو قع پر ٹرانسپورٹرز رہنماء شراف گل ،مرزا ارشد اقبال بیگ ،ممتاز خان ، ریاض تاجک ، لالہ شاہد رشید ، ایم ملک ارشد ، احمد جان ، رانا شاہد ، نجیب اللہ نیازی ، ملک مظفر ، حاجی جاوید بٹ و دیگر مو جو د تھے ۔چوہدری مختار اور نبیل محمو د نے کہا کہ تحریک انصاف کے دو نومبر کے احتجاج کے پیش نظر حکومتی مشینری نے پنجاب بھر کے راستے سیل کر نے کے لیے ہزاروں کنٹینرز و لو ڈر گاڑیاں پکڑ کر ہمارا معاشی قتل کیا ہے ۔کنٹینرز میں ادویات ، اجناس ، پھل اور مائع اشیاء سمیت دیگر مال موجود ہے جو خراب ہو نے کا اندیشہ ہے ۔

مزید : صفحہ آخر