حرمین شریفین کا تحفظ سیاسی یا علاقائی نہیں عقیدے اور ایمان کا مسئلہ ہے: حافظ سعید

حرمین شریفین کا تحفظ سیاسی یا علاقائی نہیں عقیدے اور ایمان کا مسئلہ ہے: حافظ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملہ کی کوشش پر مسلم امہ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔حرمین شریفین کا تحفظ سیاسی یا علاقائی نہیں ہر مسلمان کے عقیدے و ایمان کا مسئلہ ہے۔ پاکستان و دیگر مسلمان ملکوں کو متحد ہو کر سرزمین حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔کشمیریوں کی قربانیوں سے آزادی کے چراغ روشن ہو رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر مزید تیز ہو گی اور بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کو جلد یہاں سے نکلنا پڑے گا۔ پاکستان کا ازلی دشمن بھارت سندھ و بلوچستان میں دہشت گردی کے ذریعے ملک کو غیر مستحکم اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا جاتا ہے۔وہ مرکز عثمان بن عفان لاڑ ملتان میں کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر کے اندر ظالم کے ہاتھوں کو توڑنا ضروری ہے ۔ امریکا نے دہشت گردی کے ذریعے ساڑھے 7لاکھ افغان اور عراق میں 10لاکھ مسلمانوں کو قتل کیااور اسی کی شہ پر انڈیا خون بہارہا ہے ۔ انڈیا کا کشمیر کے اندر جاری ظلم کسی کو نظر نہیں آتا اور نہ ہی اس کو کوئی دہشت گرد کہنے کو تیا رہے۔ صرف دہشت گردی کی اصطلاح مسلمانوں کیلئے استعمال کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -