ویرات کوہلی نے ون ڈے میں سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

ویرات کوہلی نے ون ڈے میں سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وشاکا پٹنم(اے پی پی) سٹار بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں سابق آسٹریلین بلے باز سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، کوہلی نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں 65 رنز کی اننگز کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا، اس کے ساتھ ہی کوہلی ایک روزہ کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 30 ویں بلے باز بھی بن گئے ہیں، سٹیووا نے 325 میچز کھیل کر 7569 رنز بنا رکھے تھے جبکہ کوہلی نے 176 میچز میں 7570 رنز بنا کر انہیں پیچھے چھوڑ دیا، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے جنہوں نے 18426 رنز بنا رکھے ہیں۔ کوہلی نیوزی لینڈ کے خلاف فیصلہ کن ون ڈے کیلئے جب میدان میں اترے تو انہیں سٹیووا کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 65 رنز درکار تھے، انہوں نے 65 رنز کی اننگز کھیل کر سابق آسٹریلوی بلے باز کا ریکارڈ توڑ دیا، کوہلی نے 26 شاندار سنچریاں بھی بنا رکھی ہیں۔