ثقلین مشتاق بھارتی ویزہ جاری ہونے کے بعد منگل کوروانہ ہونگے

ثقلین مشتاق بھارتی ویزہ جاری ہونے کے بعد منگل کوروانہ ہونگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق بھارتی ویزاجاری ہونے کے بعد منگل کو بھارت روانہ ہونگے ۔ جہاں وہ انگلینڈ ٹیم کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے 15 دن کام کریں گے۔ ثقلین یکم نومبر کو روانہ ہو نگے۔ انہیں انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف سیریز میں ٹیم کے اسپنرز کی مدد کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کیا ۔


ثقلین اس سے قبل بھی انگلش ٹیم کیساتھ کام کرچکے ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ ٹیم 9 نومبر سے شروع ہونے والے دورہ ہندوستان میں 5 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے جائیں گے۔