آخری معرکہ بھی سر کرنے کی کوشش کرینگے:مصباح الحق

آخری معرکہ بھی سر کرنے کی کوشش کرینگے:مصباح الحق

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے تسلیم کیا کہ یہ ایک اور مشکل وکٹ ہو گی جہاں باؤلرز کو سخت محنت کرنا ہو گی لیکن اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وکٹ ان کے باؤلرز کیلئے مددگار ثابت ہو گی اور ٹیم ایک اور میچ جیتنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔دوسری جانب ویسٹ انڈین ٹیم کی جانب سے بھی ٹیم میں تبدیلی کا امکان ہے اور ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں محض دو وکٹیں لینے والے میگوئل کمنز کی جگہ الزاری جوزف کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ادھر متحدہ عرب امارات میں یکے بعد دیگرے شکستوں کے باوجود ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے کہا کہ ان کی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، دو ٹیسٹ میچوں میں چند مثبت چیزیں نظر آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اور بڑی ٹیموں میں فرق یہ ہے کہ ہم اچھا آغاز ملنے کے باوجود ناتجربہ کے سبب اس سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی