پولو ان پنک بائی ہیپی کاؤ چیزٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا

پولو ان پنک بائی ہیپی کاؤ چیزٹورنامنٹ کا فائنل آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک بائی ہیپی کاؤ چیزٹورنامنٹ کا فائنل آج پرایڈیسیو اور گارڈ گروپ کے درمیان جبکہ سب سڈری فائنل 1.30 پر ایم ایم ایس اور اولمپیاء کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔لاہور پولو کلب کے صدر عرفان علی حیدر کے مطابق سیزن کا آغاز بہت اچھا ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملے۔ ان کا کہنا تھا کہ فائنل والے روز ایئر شو اور دیگر سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں ۔ یہ ایونٹ لاہور پولو کلب، شوکت خانم ہسپتال اور ہیپی کاؤ چیز کے تعاون سے بریسٹ کینسر کی آگاہی دینے کیلئے منعقد کیا گیا۔ امید ہے کہ زندہ دلان لاہور کی ایک بڑی تعداد فائنل میں ہوگی۔
فائنل کے مہمان خصوصی انیس الرحمان باری ہوں گے۔ فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں ایڈیسیو کی ٹیم میں علی الٰہی، المان جلیل اعظم، جمیل الرحمان باری اور بلال حئی، گارڈ گروپ میں فراست علی چٹھہ،قدیراشفاق، احمد نواز ٹوانہ اور تیمور علی ملک شامل ہیں جبکہ سب سڈری فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں اولمپیاء کی ٹیم میں مصطفی عزیز،مدثر خان نیازی، ابوبکر صدیقی اور عبدالرحمان منوں، ایم ایم ایس کی ٹیم میں عرفان شیخ، سید حسن عباس، میاں حسین افتخار اور اعظم حیات نون شامل ہیں۔