جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن میٹ پرائر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا
میرپور(اے پی پی) سٹار انگلش بلے باز جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بلے باز میٹ پرائر کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، روٹ نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 56 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا، اس کے ساتھ ہی روٹ ملک کی طرف سے زیادہ رنز بنانے والے 32ویں بلے باز بن گئے ہیں۔
انگلینڈ کی طرف سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ایلسٹرکک کو حاصل ہے جنہوں نے 10629 رنز بنا رکھے ہیں۔ روٹ نے 48 میچز کی 87 اننگز میں 4102 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 10 شاندار سنچریاں اور 23 نصف سنچریاں شامل ہیں، میٹ پرائر نے 4099 رنز بنا رکھے تھے۔