مصباح الحق آج بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ملکی ریکارڈ قائم کرینگے

مصباح الحق آج بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا ملکی ریکارڈ قائم کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق (آج) اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیں گے، مصباح پاکستان کی طرف سے بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کریں گے۔ مصباح الحق نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا عمران خان کا ریکارڈ برابر کیا تھا، دونوں نے 48، 48 میچز میں گرین شرٹس کی قیادت کر رکھی ہے تاہم مصباح آج اتوار کو کالی آندھی کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔ مصباح نے 2010ء میں ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی، ان کی زیر قیادت گرین شرٹس نے مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جس میں سے پاکستان نے 24 جیتے13 ہارے اور 11 میچز ڈرا ہوئے۔ اس کے علاوہ مصباح بطور کپتان زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا سارو گنگولی کا ریکارڈ بھی برابر کر لیں گے، گنگولی کو بھی 49 میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کا اعزاز حاصل ہے۔