پی آر ایس بی الیون نے ملتان ڈویژن کو شکست دیدی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژنل کرکٹ چمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں۔ ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ورکشاپس ڈویژن نے پشاور ڈویژن کو 12 رنز جبکہ مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں پی آر ایس بی الیون نے ملتان ڈویژن کو 266 رنز سے شکست دے دی۔ محمد محسن کی شاندار سنچری۔ ریلوے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ورکشاپس ڈویژن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ علی زریاب نے 40، عبدالغفار 37، حسن قادر 31 اور احسن بھٹی نے 86 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ پشاور ڈویژن کی طرف سے اعظم جان نے 4/29، زبیر خان 2/79، فخر عالم 1/36 اور صداقت شاہ نے 1/15وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں پشاور ڈویژن 49.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 269 رنز بناسکی۔ زبیر خان نے 53، اعظم جان 45، سلمان آفریدی 31 اور صداقت شاہ نے 18 رنز بنائے۔ ورکشاپس ڈویژن کی طرف سے محمد فیصل نے 3/48، عبدالغفار 2/41، محمد رمیض 2/49، حسن قادر 1/46 اور محمد محسن نے 1/43 وکٹ حاصل کیں۔ مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گراؤنڈ پر پی آر ایس بی الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 45 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے۔ محمد محسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گراؤنڈ کے چاروں اطراف آزادانہ سٹروک کا استعمال کرتے ہوئے 9 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 124، کاشف صدیق61، حیدر رمیض 51، فرحان نذر33، سلمان علی 21 اور محسن پرویز نے 43 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ ملتان ڈویژن کی طرف سے فراز خان نے2/43، محمد فیصل 1/68، ابازر مصطفی 1/38 اور شاہد بشیر نے 1/62وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں ملتان ڈویژن 23.3 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اکرم خان نے 37 رنز بنائے۔ پی آر ایس بی الیون کی جانب سے کاشف صدیق نے 3/3، اسفر 4/50، حافظ سلیمان 2/12 اور حسن ناصر نے 1/17 وکٹ حاصل کیں۔ اعجاز احمد، عرفان دلشاد امپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔