قومی جونیئر ہاکی ٹیم پہلا میچ کل نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی

قومی جونیئر ہاکی ٹیم پہلا میچ کل نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوالمپور(آئی این پی )قومی جونیئر ہاکی ٹیم ملائیشیا میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کل پیر کونیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی ۔ملائیشیا میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے جونیئر ہاکی ٹیم لاہور سے ملائیشیا روانہ ہو گئی ۔قومی جونیئر ہاکی ٹیم کوالالمپور میں ہونے والے 6 ملکی جونیئر سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ہاکی اکیڈمی جوہر ٹاؤن سے ایئر پورٹ روانہ ہوئی۔ قومی جونیئر ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ 31 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، ایئرپورٹ روانگی سے قبل ٹیم کے کوچ عرفان سینئر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے ٹیم وکٹری اسٹینڈ پر آئے گی۔