آخری میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے ما ں کے نام کی جرسی پہن لی

آخری میچ میں بھارتی کھلاڑیوں نے ما ں کے نام کی جرسی پہن لی

نئی دہلی(آن لائن ) نیوزی لینڈ کے خلاف 5ویں اور فیصلہ کن ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے اپنی اپنی ماؤں کے نام کی جرسی پہن کر سب کو حیران کردیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی کمپنی نے بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا جس کے تحت مہندرا سنگھ دھونی ، ویرات کوہلی اور اجنکے رہانے نے ایک اشتہار کے سلسلے میں اپنی اپنی ماں کے نام کی جرسی پہنی جس کا مقصد خواتین کو ترجیح دینے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔بھارتی ون ڈے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اب تک والد کے نام کی جرسی پہن رہا تھا اس وقت کسی نے نہیں پوچھا ویرات کوہلی نے کہا کہ میں جتنا کوہلی ہوں اتنا ہی سروج ہوح راجنکے رہانے نے کہا کہ اپنی ماں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے نام کی جرسی پہن لی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی