وویمنزہاکی چیمپئنز ٹرافی،دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کافاتحانہ آغاز

وویمنزہاکی چیمپئنز ٹرافی،دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا کافاتحانہ آغاز

سنگاپور(اے پی پی) چوتھی ویمنز ہاکی چیمپئنز ٹرافی شروع ہو گئی، ابتدائی روز دفاعی چیمپئن جنوبی کوریا نے ملائیشیا کو 5-2 گولز سے ہرا کر ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا، بھارت اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا۔ ہفتہ کو سنگاپور میں شروع ہونے والی ٹرافی کے افتتاحی میچ میں کوریا کی ویمن ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ملائیشیا کو 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے ہرا کر ایونٹ کا جاندار انداز سے آغاز کیا ہے۔ بھارت اور جاپان کی ویمن ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2-2 گولز سے برابری پر ختم ہوا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے آخر دم تک بھرپور کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔ ایونٹ میں آج اتوار کو مزید دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں چین کا مقابلہ ملائیشیا اور بھارت کا کوریا سے ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی