ٹینس چیمپئن شپ، عقیل خان اور محمدمشتاق فائنل میں پہنچ گئے

ٹینس چیمپئن شپ، عقیل خان اور محمدمشتاق فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد(اے پی پی) سید تجمل عباس میموریل اے ٹی ٹی پاکستان ٹینس چیمپئن شپ میں عقیل خان اور محمد مشتاق فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز فائنل میں پہنچ گئے۔ ہفتہ کو سید دلاور عباس پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں محمد مشتاق نے شہزاد خان کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ عقیل خان اور محمد مشتاق فیصلہ کن معرکے میں آج اتوار کو مدمقابل ہوں گے۔ دریں اثناء کھیلے گئے کوارٹرفائنلز میں عقیل خان نے احمد چوہدری، مزمل مرتضیٰ نے عبدالحیدر خان، شہزاد خان نے مدثر مرتضیٰ اور محمد مشتاق نے ہیرا عاشق کو ہرایا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی