راولپنڈی ، ہنگانہ آرائی میں ملوث پی ٹی آئی ، عوامی مسلم لیگ کے گرفتار تمام کارکنان رہا
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی اور دفعہ 144کی خلاف ورزی میں ملوث پاکستان تحریک انصاف اور عوامی مسلم لیگ کے گرفتار کارکنوں کو شخصی ضمانتوں پر رہا کر دیا گیا جبکہ تھانہ صادق آبا د کی حدود سے گرفتار ہونے والے کارکن عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے ان کی ضمانت نہ ہو سکی، ان کارکنوں کو آج دوبارہ ڈیوٹی مجسٹریٹ تھانہ صادق آباد کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز خان جازی،شیخ راشد شفیق، خالد جدون، مسلم شہزاد خان سمیت دیگر تمام کارکنوں کو رہا کر دیا گیا رہائی کے موقع پر کارکنوں کا استقبال کرنے کیلئے پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد ضلع کچہری میں موجود تھی تحریک انصاف لائرز ونگ کے وکلاء جن میں سید قیصر عباس شاہ سہیل گردیزی، کرنل(ر) سجاد اختر ملک،راجہ عزیزالرحمن عمیر تنویر بٹ، تنویر راجپوت، سید سبطین حسین شاہ ایڈوکیٹس نے ضمانتوں کی درخواستیں دائر کیں ان درخواستوں کی سماعت علاقہ مجسٹریٹ تھانہ کینٹ ،علاقہ مجسٹریٹس تھانہ آر اے بازار،تھانہ صدر بیرونی، تھانہ سٹی،تھانہ نیو ٹاؤن، تھانہ بنی، تھانہ ایئرپورٹ ،تھانہ پیر ودھائی،تھانہ ریس کورس تھانہ نصیر آباد، کی عدالتوں میں گرفتار کارکنوں کو پیش کیا گیا وکلاء نے دائر ضمانتوں کی در خواستوں پر موقف اختیار کیا کہ حکومت نے سیاسی انتقام نشانہ بناتے ہوئے اور جمعہ کے روز لال حویلی میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے سر گرم کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کیا تھا ان پر توڑ پھوڑ ،ہنگامہ آرائی اور دفعہ144کی خلاف ورزی کا من گھڑت اور بے بنیادالزام لگایا گیا تھاجس کا ھقیقت سے کوئی تعلق نہیں علاقہ مجسٹریٹس نے وکلاء کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تمام کارکنوں کو شخصی ضمانتوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا عدالت سے رہا ہونے والے کارکنوں کے استقبال کیلئے پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کی بڑدی تعداد موجود تھی۔