پاکستانی شہری اسلم بھٹی آسیان فورم اور نانیانگ فاؤنڈ یشن کے خصوصی ایلیچی اور ممبر منتخب

پاکستانی شہری اسلم بھٹی آسیان فورم اور نانیانگ فاؤنڈ یشن کے خصوصی ایلیچی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فارن ڈیسک ) مشرق بعید کے ممالک پر مشتمل آسیان فورم اور نانیانگ فاؤنڈیشن دنیا بھر کے دانشوروں ،تاجروں، صنعتکاروں ،کاروباری حضرات اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتی ہے ۔اسلم بھٹی کو اس کا خصوصی ایلیچی اور ممبر منتخب کر لیا گیا ہے ۔وہ 2017ء میں منیلا ،فلپائن میں منعقدہ بین الاقوامی آسیان ایلیٹ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔اس فورم میں دنیا بھر سے آئے 200سے زائد مندو بین شرکت کریں گے۔ فورم اور فاؤنڈیشن کے چےئر مین مسٹر آندر ے کا وک کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں اُبھرتی ہوئی ایک اہم معشیت اور ملک ہے ۔اس کی شمولیت سے فورم مزید مضبوط ہو گا ۔اسلم بھٹی ایک معروف کالم نگار ،صحافی اور مصنف ہونے کے علاوہ ترکی پاکستان بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اس بین الاقوامی فورم پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ان کی کوشش ہو گی کہ وہ ملک کا مثبت اور پر امن تصور اجاگر کریں اور دنیا بھر کے دانشوروں ،میڈیا، تاجروں ،سرمایہ کاروں ،صنعتکاروں اور نوجوانوں کی توجہ پاکستان کی جانب مبذول کروائیں ۔