بچہ اغوا کیس ،ملزمان کے ریمانڈ میں 4روز کی توسیع

بچہ اغوا کیس ،ملزمان کے ریمانڈ میں 4روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 6سالہ بچہ کے اغوا میں ملوث 2خواتین سمیت 4ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 4روز کی توسیع کردی ہے ۔ہفتہ کو اے وی سی سی پولیس نے جیکسن کے علاقے سے6سالہ بچے طیب کے اغوا میں ملوث 4ملزمان کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ملزمان میں دو خواتین فوزیہ اور رخسانہ بھی شامل ہیں ۔تفتیشی افسر محمد ایوب پٹھان نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے تاوان کی رقم وہ ایزی پیسہ کے ذریعے وصول کی ۔تاوان کی رقم بھیجنے اور وصول کرنے کا ایزی پیسہ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ملزمہ فوزیہ بچے کو اپنے گھر لے گئی وہیں سے ہی بچے کو اغوا کر لیا۔ملزمان نے بچے کو 17 اکتوبر کو اغوا کیا اور پانچ لاکھ تاوان طلب کیا ، ملزمان نے دو لاکھ تاوان وصول بھی کیا ۔پولیس نے21اکتوبر کو جنجال گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرایا تھا ۔عدالت نے چاروں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع کردی ہے ۔