تخت بھائی ،پاک آرمی کا جوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

تخت بھائی ،پاک آرمی کا جوان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)پاک فوج کا جوان بچی کو بچانے کی کوشش میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کراچی کا جوان رحمت ولی ولد سید ولی سکنہ اتحاد کالونی ساڑو شاہ تحصیل تخت بھائی اپنی والدہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار بخشالی جا رہا تھا کہ روڈ پر ایک بچی کو بچانے کی کوشش میں پھسل کر دور جا گرا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لا کر موقع پر ہی چل بساجبکہ والدہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔متوفی رحمت ولی چھٹیاں گزارنے کے لیے گاؤں آیا تھا اور اپنے پیچھے ماں، بیوی اور ایک بچی کو سوگوار چھوڑ کر دار فانی کوچ کر گیاجبکہ والدہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔