انتخابی وعدوں کو من وعن پورا کیا جائیگا ،اسد لعل خان

انتخابی وعدوں کو من وعن پورا کیا جائیگا ،اسد لعل خان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) پی پی پی ملاکنڈ کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے بیٹے آسد لعل خان نے کہا ہے کہ تحصیل درگئی کے مختلف علاقوں کو گیس کے فراہمی کا کام جاری ہے اور الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کئے تھے ان کو ایک ایک کرکے پورا کرر ہے ہیں ۔ سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان نے اپنے دور میں ضلع ملاکنڈ کے لئے 556کلو میٹر گیس منظوری کرائی تھی۔ملاکنڈ سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کا موجودہ ایم این اے صرف تنخواہیں اور مراعات لیکر مزے لے رہے ہیں جبکہ ہم نے اپنے دور میں عوام کی بے لوث خدمت کرکے گیس ،بجلی اورکروڑوں روپے کے دیگر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل سخاکوٹ بانڈہ جات کے علاقے عرب ڈھنڈہ کو گیس فراہمی کے موقع پر آمیر زاہد کے زیر صدارت منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر حاجی لیاقت علی ،جاوید خان اور حاجی فضل باقی نے بھی خطاب کیا ۔آسد لعل خان نے کہا کہ پی پی پی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں الیکشن کے وقت سبز باغ دکھا کر صرف ووٹ لیتے ہیں ۔ ہم نے الیکشن جیتنے یا ہارنے کی صورت میں کبھی عوام کی خدمت کا سلسلہ نہیں چھوڑا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر لعل محمد خان کے فنڈز سے تحصیل درگئی کے علاقوں گھڑی عثمانی خیل ، ہیروشاہ ، محمد پٹے ، سرکئے سخاکوٹ، قالدرہ ، خرکے ، مہردے اور درگئی جبن سمیت کئی گاؤں کو گیس فراہم کی جاچکی ہے جبکہ باقی گاؤں کو اب بھی فراہمی کا کام جاری ہے جس کو روکنے یا اپنے من پسند لوگوں کو کنکشن دینے کے لئے مخالفین نے کیسز بھی کئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت میں خوشی اور فخر محسوس کیا ہے اور انشاء اﷲ مستقبل میں بھی یہی سلسلہ جاری رکھیں گے تاہم عوام الیکشن کے وقت صرف سیاسی نعروں اور سبز باغ دکھانے کی چالوں میں نہ آئیں اور سوچ سمجھ کر اپنے لئے خدمت کرنے والے اُمیدواروں کا انتخاب کریں تاکہ بعد میں ان کے مسائل کے حل میں کوئی روکاوٹ نہ ہوں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر