تنگی، تیز رفتاری کے باعث چنگ چی اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2افراد جاں بحق
چارسدہ (بیورورپورٹ) تنگی میں تیز رفتاری کے باعث چنگ چی اور موٹر سائیکل میں تصادم۔تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور چنگ چی نہر میں گر گئے ۔ پانچ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق ۔ ترناب میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری قتل ۔ تفصیلات کے مطابق تنگی میں تیز رفتاری کے باعث چنگ چی اور موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل اور چنگ چی نہر میں گرنے سے پانچ سالہ بچہ محمد ولد اسماعیل اور موٹر سائیکل سوار علی ولد عمر دین جا ں بحق ہو گئے ۔ ایک اور واقعہ میں تھانہ ترناب کے حدود حمید میاں ڈھیری میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مظفر شاہ ولد عبدالرؤف کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی ۔ پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔