بٹ خیلہ ،3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ،3 گرفتار

بٹ خیلہ ،3 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد ،3 گرفتار

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز فورس تھانہ بٹ خیلہ نے تین چوری شدہ موٹرسائیکل برامد کرکے تین ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات میں بندکردیا ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈکے لیویز پوسٹ تھانہ بٹ خیلہ کے آئی ایچ سی فلک نازخان نے اخباری نمائندوں کوتفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہم نے پوسٹ کمانڈرعالمزیب خان کے خصوصی ہدایت پردیگرلیویز کے ہمراہ چھاپہ مارکر تین ملزم اشفاق طاہرعلی اورفاروق ساکنان بٹ خیلہ سے تین عددچوری شدہ موٹرسائیکل برامد کرکے گرفتارکرلیاہے مگرہم نے سیاسی سفارش سے انکارکرکے مذکورہ افرا د کیخلاف کاروائی کی سوشل میڈیا پرمیرے خلاف جوپروپیگنڈہ کیاجارہاہے اس میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے ہم کسی کے سیاسی سفارش کوقبول نہیں کریں گے اورجرائم پیشہ عناصرکے خلاف قانونی کاروائی جاری رکھیں گے ۔

Back to Conversion Tool

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر