عوام کی فلاح وبہبو د کیلئے کوشاں ہیں ،نوابزادہ ارسلا خان

عوام کی فلاح وبہبو د کیلئے کوشاں ہیں ،نوابزادہ ارسلا خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان ( بیورورپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااور پرائیوٹائزیشن کمیشن کے ممبر نواب زادہ ارسلاخان نے کہاہے کہ مرکزی حکومت عوام کی فلاح وبہبود پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے وہ سبزی منڈی میں 200کے وی ٹرانسفامرکے تنصیب کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے سبزی منڈی وفروٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں مراد خان،حاجی اجمل نے بھی خطاب کیا نواب زادہ ارسلا خان نے کہاکہ پی ٹی آئی دھرنوں کی بجائے قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے اورمسلم لیگ ن کے مرکزی حکومت کے طرز پر عوام بالخصوص تاجروں کی فلاح وبہبود کے لئے منصوبے شروع کریں انہوں نے مزید کہاکہ سبزی منڈی کے تاجروں کے دیگر مسائل کے حل کے لئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔