فریقین سیاسی محاز آرائی کی بجائے قانون کا احترام کریں،افتخار چوہدری

فریقین سیاسی محاز آرائی کی بجائے قانون کا احترام کریں،افتخار چوہدری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری / صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے سیاسی کارکنان اور میڈیا رپورٹرزپر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس شیلنگ کے نتیجے میں معصوم بچی کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔انہوں نے حکومت اور سیا سی پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی کشمکش کے دوران عام آدمی کا معاشی قتل بند کیا جائے اور غیر انسانی و غیر قانونی ہتھکنڈوں سے گریز کیا جائے جس سے عام آدمی کی جان و مال کا تحفظ خطرے میں پڑ جائے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ تمام فریقین سیاسی محاز آرائی کی بجائے قانون کا احترام کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر