مردان ،عبید مایارکی ترنول کے مقام پر گرفتاری اوررہائی
مردان( بیورورپورٹ ) بنی گالہ جانے والے مردان کے رکن صوبائی اسمبلی عبید مایار ترنول کے مقام پر ساتھیوں اورسرکاری گارڈسمیت گرفتارکرلیاگیا ،اعلیٰ شخصیت کی مداخلت پر پانچ گھنٹے بعد رہائی ملی حلقہ پی کے 25کے رکن اسمبلی عبیدمایا راپنی ذاتی گاڑی میں دھرنے میں شرکت کے لئے بنی گالہ جارہے تھے اسلام آباد موٹروے سے اترتے ہی ترنول پولیس کے ہاتھوں چڑھ گئے جہاں سے انہیں گاڑی سے اتارکر موبائل میں بٹھا دیاگیا اوران سے موبائل لے کر تھانے میں بند کردیا عبیدمایار کے مطابق وہ دھرنے میں شرکت کے لئے اپنے ساتھیوں عدنان باچہ ،فضل حیات اوردیگر کے ہمراہ اپنی ذاتی گاڑی میں جارہے تھے موٹروے سے اترے تو ترنول پولیس کھڑی تھی کارڈ چیک کرکے پوچھ گچھ پر ہم نے صاف صاف بتایاکہ بنی گالہ ہی جاناہے جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے انہیں بتایاکہ پہلے آپ کو ہمارے مہمان بنیں گے جس کے بعد ہمیں 2سرکاری گارڈز سمیت تھانے لے گئے اس دوران ہم سے موبائل فون بھی لئے گئے تاہم بعدازاں ایک اعلیٰ شخصیت کی مداخلت پر انہیں ساتھیوں سمیت رہاکردیاگیا انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،وزراء اور ان سے رابطے کئے اور ان کی خیریت دریافت کی ۔