2نومبر کی تاریخی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے کسی بھی رکاؤٹ کو برداشت نہیں کریں گے،رضا اللہ

2نومبر کی تاریخی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے کسی بھی رکاؤٹ کو برداشت نہیں ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ)تحصیل کونسل ناظم نوشہرہ رضاء اللہ خان نائب ناظم زرعالم خان نے کہا ہے کہ دو نومبر کی تاریخی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے کسی بھی رکاؤٹ کو برداشت نہیں کریں گے اور وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک کی قیادت میں دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے مانکی شریف کے جلسے میں ایک بڑے جلوس کے ساتھ شرکت کریں گے مانکی شریف میں ایک تاریخی جلسہ ہوگا اس جلسے سے تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک، ضلعی ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک، ایم این اے عمران خٹک کے علاوہ مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف عمران خان کی تحریک کا ساتھ دیں گے کیونکہ کرپشن اور لوٹ مار نے پاکستان کو معاشی طورپر نقصان پہنچایا ہے اور آئی ایم ایف کے قرضوں سے پوری قوم مقروض ہوگئی ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پرہے کیونکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پاکستان قرضے حاصل کررہاہے جس سے پاکستان اقتصادی اور معاشی طورپر مفلوج ہوکر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ہماری تحریک جاری رہے گی ملک کی بہتری اسی میں ہے کہ نوازشریف فوری طورپر مستعفیٰ ہوجائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر