پورن ،گھر میں آتشزدگی ،راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،لاکھوں کا نقصان

پورن ،گھر میں آتشزدگی ،راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ،لاکھوں کا نقصان

پورن(نمائندہ پاکستان) کاڑ تنگے کاراؤ میں گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی گھر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل،لاکھوں کا نقصان تفصیلات کے مطابق یونین کونسل بنگلئی کے علاقہ کاراؤ میں زاہداللہ اور برکت کے 4کمروں پر مشتمل گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کیوجہ سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورا گھر اپنے لپیٹ میں لے لیا جس کیوجہ سے غریب مالک مکان کا لاکھوں کا نقصان ہوگیا مالک مکان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی ہوں اور گھر میں سارا سرمایہ موجود تھا جو آگ کی نذر ہوگیا انہوں نے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر