مسلم لیگ ن سیاست چمکانے کیلئے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، میاں جمشید الدین

مسلم لیگ ن سیاست چمکانے کیلئے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگا رہی ہے، میاں ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیرمیاں جمشیدالدین کاکاخیل اور ضلعی کونسلر حاجی نوشیرخان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی من گھڑت اور بے بنیاد منتقلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنی سیاسی چمکانے کیلئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے عوام ان کے چہرے پہچان چکی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر نوشہرہ ہسپتال پر کسی کو سیاسی دکان چمکانے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اپنی جگہ پر قائم ہے اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی اپ گریڈیشن کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید16کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے تاکہ نوشہرہ کے عوام صحت کے بنیادی سہولیات سے مستفید ہوسکے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں پنجاب اور وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کی یوتھ تقریب پر ہلہ بول دیا اور پی ٹی آئی کے نوجوان کارکنوں اور خواتین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جو کوئی بھی مہذب اور جمہوری معاشرے کوزیب نہیں دیتا پی ٹی آئی کے کارکن پرامن لوگ ہیں اور کسی بھی جمہوری ریاست میں پرامن احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لیکن پاکستان کو نواز لیگ نے اپنی خود ساختہ ریاست بنارکھا ہے نوازشریف اپنی کرپشن چھپانے کی خاطر ملک کے اداروں اور عوام کے مابین تصادم کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے حق میں نہیں بلکہ ایک کرپٹ وزیراعظم نوازشریف سے ان کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے اسلام آباد کو بند کرنے کیلئے دس لاکھ افراد کا ہدف رکھاگیا تھا لیکن نوازشریف نے جمہوری ملک کے وزیراعظم کا مظاہرہ نہ کرکے ملک میں اپنی بادشاہیت ظاہرکردیا ہے جس پر پی ٹی آئی نے دس لاکھ افراد کے ہدف کو بڑھا کر بیس لاکھ افراد کردیا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور ان کے خلاف من گھڑت مقدمات کی مذمت کرتے ہیں اور یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو فوری طورپر رہاکیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات واپس لئے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر نوشہرہ ہسپتال پر کسی کو سیاسی دکان چمکانے کی ضرورت ہے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اپنی جگہ پر قائم ہے اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کی اپ گریڈیشن کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید16کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیا ہے تاکہ نوشہرہ کے عوام صحت کے بنیادی سہولیات سے مستفید ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر