خیبر پختو نخوا پولیس نے جانوں کے نذر انے پیش کر کے امن یقینی بنایا، اے آئی جی
ہنگو(بیورورپورٹ)خیبرپختونخواہ پولیس مثالی پولیس فورس ہے۔ہر کھٹن سے کھٹن گھڑی میں پولیس نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا۔انگریز دور کی بنائی گئی پولیس فورس کو اقلیت کے بجائے اکثریت میں تبدیل کیا۔موجودہ صوبائی حکومت نے پولیس کو بااختیار کرکے سیاست سے پاک فورس بنا دیاہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کے پی کے میاں محمد آصف نے پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں ریکروٹس کے پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر فصیح الدین،ڈی سی ہنگو احسان اللہ،دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔میاں محمد آصف نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی،انتہا پسندی،فرقہ ورایت جیسے چیلجز کا سامنا ہے۔مگر خیبرپختونخواہ پولیس نے ہر مشکل اور کھٹن گھڑی میں جانو ں کے نزرانے پیش کر کے عوام کے جان ومال کو تحفظ فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ تربیت پانے والے پولیس جوان حلف کی پاسداری کر تے ہوئے اپنی صلاحیتں ملک و قوم کے وسع تر مفاد میں استعمال کریں۔خود بھی قانون کی پابندی کریں اور قانون کی بالادستی کے فروغ کو نصب العین بنائیں۔کمانڈنٹ پی ٹی سی فصیح الدین نے سپانامہ پیش کرتے ہوئے اے آئی جی کو پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا۔جس پر اے آئی جی میاں محمد آصف نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔دریں اثناء تربیت پانے والے 340 ریکروٹس نے مارچ پا سٹ کر تے ہو ئے چبوترے کے سامنے سلامی دی۔مہمان خصوصی میاں محمد آصف نے تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کے حامل اہلکاروں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر فصیح الدین نے AIG کوشلیڈ پیش کی۔