ملاکنڈڈویژن انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 3 نومبر سے ضلع بونیرمیں شروع ہوگی

ملاکنڈڈویژن انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 3 نومبر سے ضلع بونیرمیں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بونیر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ملاکنڈڈویژن انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 3 نومبر سے ضلع بونیرمیں شروع ہوگی جس میں سواٹ ،دیرآپر،دیرلویر،ملاکنڈ اور بونیر کی ٹاپ دو دو ٹیمیں شرکت کریں گی ملاکنڈ ڈویژن ہاکی ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیرمین برائے ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر لیاقت علی کے زیر صدارت لواری ہاوس پشنگ ہٹ چکدرہ میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن دیر لوئر،دیر آپر،ملاکنڈاور بونیر کے صدور وسیکٹریزنے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ پی ایچ ایف انٹر کلب ملاکنڈ ڈویژن چیمپئن شپ کا انعقاد بونیر میں تین نومبر سے ہوگا جس میں پی ایچ ایف ڈسٹرکٹ انٹر کلب دیر اپر،دیر لوئر ،سوات ،ملاکنڈ اور بونیر کے ٹاپ دو دو ٹیمیں شرکت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹورنامنت میں نیوٹرل امپائر او ر ٹیکنیکل ا فیشلز مختلف سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے تعینات کئے جائیں گے ۔اجلاس کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن فار ملاکنڈ ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے دوران اولمپین نوید عالم بونیر کا دورہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بونیر خواجہ سکندر زیشان ہوں گے ،جبکہ اختتامی تقریب میں کمشنر ملاکنڈ خصوصی شرکت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مرکزی قائیدین کے ساتھ ملاقاتیں ہوچکی ہے جس میں انہوں نے وعدہ کیاہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کے ہر اضلاع میں ہاکی کے فروغ کے لئے ہر ضلع میں منی ٹرپ بچھا یا جائے گا ،جس سے ہاکی کے کھلاڑیوں کو اپنے ہی اضلاع میں سہولیات میسر ہوگی ،ڈویژنل چئیر مین ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ہاکی کے بہترین کھلاڑی موجود ہے مگر ان کے صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا ۔اس موقع پر تمام اضلاع کے صدور اور سیکٹریز نے ڈویژنل چئیر مین ڈاکٹر لیاقت علی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا اور ڈائریکٹر نو ید عالم کو شکریہ ادا کیا ۔ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ میرا مقصد پورے ملاکنڈ ڈویژن میں ہاکی کو فروغ دینا ہے اور انشاء اللہ تمام اضلاع کے صدور اور سیکٹریز کو ساتھ لیکر چلوں گا ۔