ہری پور ،اہلسنت کا شوکت رضوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

ہری پور ،اہلسنت کا شوکت رضوی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہری پور (نامہ نگار)اہلسنت رابطہ کونسل کے زیر اہتمام سنی تحریک کے راہنما مولانا شوکت رضوی شہید کے قاتلوں کے عدم گرفتاری کے خلاف شیرانوالہ گیٹ میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجس میں سنی مسلک سے تعلق رکھنے والی مختلف جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مظاہر ہ سے خطاب کرتے ہوئے راجہ شمیم انور ،ڈاکٹر جہانگیر عباسی نے کہا کہ شوکت رضوی عاشق رسول تھا جسے صبح کی نماز کو جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے جاں بحق کر دیا تھا جس کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کی خلاف درج کروائی گئی تھی لیکن پولیس ملزمان کا کھوج لگانے میں تاحال ناکام ہے جس کے خلاف اہلسنت رابطہ کونسل نے احتجاجی مظاہرہ کا اعلان کیا تھا لیکن مقتول کے بھائی نے بتایا کہ ڈی پی او اور دیگر پولیس افسران ان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں اور ڈی پی اور نے وعدہ کیا ہے کہ چونکہ اندھا قتل ہے پولیس ہر زاویہ سے تفتیش کر رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد ملزمان کو گرفتا ر کر لیا جائے گا اس لیے ہم نے احتجاجی ریلی کو مختصر کردیا اس موقع پر مقتول کے بھائی عبدالرشید تنولی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام سنی جماعتوں کے مشکور ہیں کہ جنھوں نے ہمارے ساتھ اس مشکل کے وقت میں ساتھ دیا اور ان کے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے آج سب جمع ہوئے لیکن میں نے خود ان سے درخواست کی کہ اگر احتجاجی مظاہرہ کی کال دی جاچکی ہے تو اسے صرف احتجاج ریکارڈ کرانے تک محدود کردیا جائے کیونکہ پولیس ان کے ساتھ فی الحال تک تعاون کر رہی ہے ڈی پی او اور دیگر افسران اور متعلقہ تھانہ کی پولیس ان کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں آج بھی ڈی پی او سے میٹنگ ہوئی اور انھوں نے ملزمان کی گرفتاری کا وعدہ بھی کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی ہے کسی کے خلاف دعویداری نہیں کی اس لیے پولیس مختلف لوگوں سے تفتیش کرے گی کوئی ناراض نہ ہو ہم نے کسی پر دعویداری بھی اسی لیے نہیں کی کہ شک کی بنیاد پر کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو آخر میں مقتول کی مغفرت اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کی دعا کی گئی اور عہد کیا گیا کہ اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو سنی متحد ہیں اور بھرپور احتجاج کے لیے تیار ہیں