کوٹ ادو ‘ انتظامیہ کی بے حسی ‘ عملہ صفائی کی ہڑتال کا 8 واں روز

کوٹ ادو ‘ انتظامیہ کی بے حسی ‘ عملہ صفائی کی ہڑتال کا 8 واں روز

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)انتظامیہ کی بے حسی کی انتہاء،3ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے اور تنخواہوں کے چیک ڈس آنر ہونے پرٹی ایم اے کوٹ ادو کا عملہ صفائی کی ہڑتال8ویں روز میں داخل،کوٹ ادو شہر کے اکثر علاقے گندگی سے بھر گئے،شہر بھر تعفن پھیل گیا،نکاسئی آب نہ ہونے سے نالیوں کا گندا پانی گلیوں میں جمع،گلیاں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں،لوگوں کو آنے جانے میں دشواری،گندگی اور گندے پانی سے مکھیوں اور مچھروں کی بہتات،ملیریا(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

ٹائیفائیڈ سمیت موذی امراض پھیلنے کا خدشہ،ٹی ایم اے لیبر یونین تحصیل اکاؤنٹس آفیسر ملک ریاض کے تبادلہ کا مطالبہ کر دیا،بصورت دیگر ہڑتال جاری رکھنے،دفاتروں کو تالے لگانے اور دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے ۔ لیبر مزدور یونین نے کہا کہ انتظامیہ نے ملازمین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے جب تک تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی ہڑتال جاری رہے جبکہ تحصیل اکاؤنٹس آفیسر ملک ریاض جو کہ عرصہ چار ماہ سے دفتر سے غائب ہے ،ڈی سی او اور اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت کے باوجود دفتر حاضر نہ ہوتا ہے،لودھی ٹاؤن میں کرائے پر کوٹھی لے رکھی ہے وہیں بیٹھ کر اپنے من پسند افراد اور ٹھیکیداروں کو چیک دیتا ہے ،ان کا مطالبہ ہے کہ پرونشل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک ریاض کا فوری تبادلہ کرے بصورت دیگر ہڑتال جاری رہے گی اور ملازمین دفاتروں کی تالہ بندی اور دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ٹی ایم اے

مزید : ملتان صفحہ آخر