پی ایم اے پنجاب کاکنونشن ‘ حالیہ الیکشن پر عدم اعتماد کی قرار داد منظور

پی ایم اے پنجاب کاکنونشن ‘ حالیہ الیکشن پر عدم اعتماد کی قرار داد منظور

ملتان( وقائع نگار ) پی ایم اے پنجاب کا کنونشن الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میں ہوا ۔ پی ایم اے پنجاب کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی اہل 18 میں سے 13 برانچوں کے وفود نے شرکت کی ۔ جنوبی پنجاب سے ڈاکٹر عمران رفیق کی قیادت میں ملتان ‘ مظفر گڑھ ‘ خانیوال ‘ وہاڑی کے ڈاکٹروں نے کنونشن میں (بقیہ نمبر4صفحہ12پر )

شرکت کی ۔ شرکاء نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کی جس کے ذریعہ پی ایم اے پنجاب کے حالیہ الیکشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ نیا الیکشن کمیشن مقرر کیا جائے جن میں اضلاع میں پی ایم اے کے ضلعی الیکشن نہیں ہوئے انہیں الیکشن کرانے کا پابند کیا جائے ۔ پی ایم اے پنجاب کے الیکشن میں تمام اضلاع کی ووٹر لسٹ شامل کی جائے ۔ تمام اضلاع میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں ‘ کنونشن کے شرکاء نے متفقہ طور پر میو ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر شہر یار نیازی ‘ ڈاکٹر مظہر رفیق کی معطلی کی پر زور مذمت کی اورکہا کہ ایک ہفتہ میں حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائیگا ۔ جنوبی پنجاب کے وفد میں ڈاکٹر ذوالقرنین ‘ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ‘ ڈاکٹر مقبول عالم ‘ ڈاکٹر حفیظ ‘ ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر یوسف لغاری سمیت دیگر بھی شامل تھے ۔

پی ایم اے کنونشن

مزید : ملتان صفحہ آخر