شریف برادران اقتدار بچانے کیلئے ملکی سلامتی داؤ پر لگا رہے ہیں ‘ دوست کھوسہ

شریف برادران اقتدار بچانے کیلئے ملکی سلامتی داؤ پر لگا رہے ہیں ‘ دوست کھوسہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)لوٹ اور جھوٹ کی سیاست کا دور ختم ہونے والا ہے ۔کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب ہوگا ۔نوازلیگ اقتدار بچانے کیلئے ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگارہی ہے۔شریف برادران کی کرپشن اور ان کے مغلیہ طرزعمل پر انہیں چھوڑا۔نوازلیگ کے اقتدار نے لوگوں کو مایوس کیا۔با(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
شعو ر عوام ہماری پذیرائی کررہے ہیں ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازیخان کی سیاست میں تبدیلی آرہی ہے ۔کھوسہ گروپ کا سیاسی کردار اہم ہوگا۔محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت بڑا المیہ ملک کانقصان ہوا۔ان خیالا ت کااظہار سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے یونین کونسل نمبر16کی تین مرلہ سکیم آبادی میں بڑے عوامی جلسہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔میزبان جلسہ حاجی اعجاز احمدنے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کوچھوڑ کر کھوسہ گرو پ میں شمولیت کا اعلان کیا۔شامل ہونے والوں میں محمد رضوان خان درانی بھی تھے ۔عوامی جلسہ سے ممبر صوبائی اسمبلی سردار احمد علی خان دریشک ،کھوسہ گروپ کے یوسی چیئرمین سردار ناظم الدین بزدار،ملک اللہ ڈتہ بھمبھانی ،سردار شیر باز بزدار،کھوسہ گروپ کے راہنما یاسر خان کھوسہ ایڈووکیٹ،رامیش قادری نے بھی خطاب کیا۔ملک عمران ،عرفان خان پٹھان ،رب نواز خان کھوسہ ،اجمل سعید ،ملک فرقان ،سعید خان چانڈیہ ،شیخ توقیر،ڈاکٹر گلزار بھی موجود تھے۔مقررین نے حکمران لیگ پر شدید تنقید کی سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے لوٹ اور جھوٹ کی سیاست ختم ہونے والی ہے ۔کرپٹ حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے ۔حکمرانوں سے مایوس عوام ہمارے ساتھ آرہے ہیں ۔آئندہ الیکشن میں کھوسہ گروپ بھرپور طریقے سے کامیاب ہوگا۔کھوسہ گروپ میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کہا کہ شریف برادران اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگارہے ہیں۔
دوست کھوسہ