ملتان و گرد ونواح میں ہلکی دھند چھائی رہنے کا سلسلہ برقرار ‘ درجہ حرارت میں بتدریج کمی
ملتان (خبر نگار ) ملتان اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کا سلسلہ برقرار ہے ‘ ہفتہ کی صبح ہلکی دھند رہی جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج کمی سے سردی میں بھی اضافہ شروع ہوگیا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
ہے ۔ گزشتہ روز ملتان میں کم سے کم درجہ حرارت 17.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ‘ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام کو ملتان اور نواحی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہنے کا امکان ہے تاہم آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا ۔