حصول اقتدار کیلئے عمران اخلاقیات کی حدیں عبور کررہے ہیں ، آصف منیس
ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان ، نامہ نگار) صوبائی وزیر آصف سعید منیس نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کے حصول کیلئے اخلاقیات کی حدیں عبور کررہے ہیں ۔ دھرنا سیاست (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
نے ملکی معیشت کو داؤ پر لگا دیا ہے، جس کے براہراست اثرات غریب عوام پر مرتب ہورے ہیں ، کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ بھی عوام مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہور نے گذشتہ روز وائس چیئر مین یوسی سحر کے وائس چیئر مین ملک احمد فاروق کھوکھر کی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہبار شریف عوام کی حقیقی خدمت میں مصرف ہیں، ایم این اے سعید منیس نے کہا کہ جس وقت مسلم لیگ کی حکومت برسراقتدار آئی اس وقت ملک دہشت گردی میں کھراہوا تھا، لوڈ شیڈنگ عروج پر تھی ، ملکی معیشت انتہائی کمزور ہوچکی تھی ، مگر حکومت نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے دہشت کردی کے خاتمے کیلئے عملی کوششیں کیں جس سے ملک میں دہشت کردی کم ہوئی، آج ملک بہتر پالیسیوں کی وجہ زرمبادلہ کے ذخائر 24ارب ڈالر سے بھی بڑھ گئے ہیں، اور اللہ کے فضل وکرم سے سی پیک منصوبہ ہر صورت میں مکمل ہوگا، اور ملک مزید ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، تقریب میں عاصم سعید منیس ، ملک ریاض کھوکھر، ملک اعجاز کھوکھر ایڈووکیٹ ، احمد اویس ملک اقبال خان منیس، ظفر جٹ ، اجمل سگو، الطاف شاہ، ارسد گوندل ریاض مسوان، مصباح ترین، پرویز ماہنی، ناصر کھچی ، غفور مغل، اعظم نمبر دار اکرم کھنڈ، ظفر منیس ، رفیق منیس کے عالواہ صدر پریس کلب حاجی محمد شفیق، جنرل سیکرٹری سلیم اقبال ، محمد ارشد ، اعجاز، خالد محمود ، طارق محمود، سعید خان، سعید خان، سعید چوہدری، اشرف مغل ، محمد ندیم و دیگر شرکت کی۔
آصف منیس