قندیل بلوچ قتل کیس ‘ عدالت پیش نہ ہونے پر ملزم ظفر اشتہاری قرار ‘ سماعت آج تک کیلئے ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس ‘ عدالت پیش نہ ہونے پر ملزم ظفر اشتہاری قرار ‘ سماعت آج تک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(خبر نگار خصو صی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم ظفر کے پیش نہ ہو نے پر اشتہا ری قرار دیتے ہوئے سماعت 30نو مبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
فاضل عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم،حق نواز اورعبدالباسط کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا تاہم ضمانت پر ملزم ظفر کے عدالت پیش نہ ہونے پر ملزم کو اشتہا ری قرار دیتے ہوئے سماعت 30نو مبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
قندیل قتل کیس