صوبائی پروموشن بورڈ کا اجلاس،متعدد افسروں کو گریڈ 20میں ترقی کی منظوری
لاہور(خبر نگا ر خصوصی) صوبائی پروموشن بورڈ نے مختلف محکموں کے متعدد افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کی منظوری دیدی ۔گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری پنجاب (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )کیپٹن (ر) زاہد سعید کی زیر صدارت صوبائی پروموشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سروسز فرحان عزیز خواجہ، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو جواد رفیق ملک، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو، سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی ندیم ارشاد کیانی اور سیکرٹری ریگولیشن ڈاکٹر صالح طاہر سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں مختلف محکموں کے افسران کو گریڈ 20میں ترقی دینے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں محکمہ پی اینڈ ڈی کے 2 اسسٹنٹ چیف ہیبت خان اور عمران کو چیف پی اینڈ ڈی کے عہدہ پر ترقی دی گئی ہے جبکہ محکمہ ہاوسنگ کے طارق جاوید، راحیل اختر اور دلشاد احمد کو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے۔جس کا نوٹیفکیشن ایک دو روز میں جار ی کیا جائے گا۔
صوبائی پروموشن بورڈ