جنوبی پنجاب علیحدہ صوبہ ورنہ تحریک چلائیں گے،عظیم الحق پیرزادہ،عابدہ بخاری
ملتان(خبرنگارخصوصی)ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان اورسرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی مرکزی صدرویمن ونگ ملتان عابدہ حسین بخاری مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں ڈسٹرکٹ بارکے صدرعظیم الحق پیرزادہ، جنرل سیکریٹری محمدعمران خان خاکوانی،مس سیدہ نعیم فاطمہ(نشاء نقوی) لائبریری سیکریٹری ، سید طاہر منصوربخاری فنانس سیکریٹری بار ودیگر خواتین وکلاء مس صدف ترمذی ایڈووکیٹ،مس (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
آغاسکینہ منیر ایڈووکیٹ ، مس شمسہ نورین ایڈووکیٹ،تصورمنظورایڈووکیٹ اور سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے سیدہ فاریہ حسین سٹی کوآرڈنیٹرویمن ونگ ملتان،عظمیٰ بتول سٹی کوآرڈنیٹرویمن ونگ ملتان اورمطلوب حسین بخاری چیف کوآرڈنیٹر ودیگرنے شرکت کی پریس کانفرنس میں مشترکہ طورپربیان جاری کیا گیا اورحکومت سے مطالبہ کیاگیاہے کہ فوری طورپر جنوبی پنجاب میں علیحدہ صوبہ قائم کیاجائے بصورت دیگرجنوبی پنجاب میں علیحدہ صوبہ کے حصول کیلئے تحریک چلائی جائے گی پریس کانفرنس میں مزیدکہاگیاکہ جنوبی پنجاب کی لیڈیز لائرز بھی بڑی تعدادمیں ہماری علیحدہ صوبہ کی تحریک میں ساتھ ہیں اوروہ ہمارابھرپورساتھ دیں گے ۔ اس خطہ میں نہ صرف مردوں کے حقوق کی حق تلفی ہورہی ہے بلکہ اس خطہ کی خواتین کے حقوق کی بھی مسلسل تخت لاہورکی جانب سے استحصال اورحق تلفی ہورہی ہے اسلیئے اس احساس محرومی اورحق تلفی کودورکرنے کے لیئے ضروری ہے کہ جنوبی پنجاب میں علیحدہ صوبہ قائم کیاجائے ہم اس خطہ کی خواتین ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی جنگ میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اورانشاء اللہ علیحدہ صوبہ حاصل کرکے رہیں گی اس کی5کروڑسے زیادہ کی آبادی ہے اور جنوبی پنجاب خطہ کاصوبہ پنجاب کے ریونیواورآمدنی میں مرکزی کردارہے ملتان جنوبی پنجاب کامرکزی شہرہے لیکن گزشتہ کئی دہائیوں سے جنوبی پنجاب کے اس خطہ کوجان بوجھ کراوربدنیتی سے احساس محرومی کی دلدل میں دھکیل دیاگیاہے اوراستحصال کی تلوارسے وارکرکے اس خطے کے لوگوں کے حقوق غصب کیے جارہے ہیں اورحقوق کی تلفی یہاں کے لوگوں کی اب برداشت سے باہرہوچکی ہے جنوبی پنجاب کے لوگوں کونہ توملازمتوں سے حصہ دیاجاتاہے اورنہ ہی میڈیکل اورانجینئرنگ کالجز اوردیگراداروں میں داخلہ دیاجاتاہے۔