غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں‘ بلڈرز اور مالکوں کیخلاف مقدمات کے احکامات
ملتان ( خبرنگار ) شیر شاہ ٹاؤن انتظامیہ نے بغیر اجازت ہاؤسنگ سکیمیں قائم کرنیوالے بلڈرز اور مالکان کیخلاف مقدمات درج کرانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ٹاؤن انتظامیہ نے شیر شاہ ٹاؤن کی حدود بالخصوص پرانا شجاعباد روڈ پر بغیر اجازت و منظوری ہاؤسنگ سکیمیں قائم کرنے کا سخت نوٹس لیا ہے اور شعبہ پلاننگ اینڈ کوارڈی نیشن کو ایسی تمام غیر قانونی ہاؤسنگ (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )
سکیموں کیخلاف بائی لاز کے تحت سخت کاروائی کا حکم دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ شعبہ پلاننگ اینڈ کوارڈی نیشن نے تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف مقدمات درج کرانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل شیر شاہ ٹاؤن نے پرانا شجاعباد روڈ پر کاروائی کرکے 2 غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے دفاتر سیل کر دئیے تھے ۔
مقدمات