نواز دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،خضر خان مزاری

نواز دور میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے،خضر خان مزاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان(نمائندہ پاکستان )مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما امیدار ایم این اے سردار خضر خان مزاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دورحکومت میں ملک ترقی کی منزل طے کررہا ہے انھوں نے کہا کہ عوام کے لیے میٹر و بس اور سی پیک جیسے منصوبے ملے یہ بات انھوں نے حکومت کے حق میں نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما سردار خضر خان مزاری کی قیادت میں مسلم (بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
لیگ کے کارکنوں کی ریلی مختلف روٹ سے ہوتی ہوئی چوک پریس کلب پہنچی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے مزکری راہنما سردار خضر خان مزاری نے کہا کہ روجھان میں وزیراعلیٰ شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری کی کوشیش سے میگاپراجیکٹ منصوبوں کے جال بچھا دیئے انھوں نے کہا روجھان سکول آف ایکسی لنس قائم کیا گیا ،ہوا سے بجلی بنانے کا کروڑوں روپے کا میگا پراجیکٹ منصوبے پر کام جاری ہے۔